کوٹ ادو: 3 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا سبزی فروش گرفتار
Web Desk
27 October 2026
کوٹ ادو کے علاقے میں ایک انتہائی لرزہ خیز اور انسانیت سوز واقعے کے دوران 3 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم علاقے میں سبزی کی ریڑھی لگانے کا کام کرتا تھا، جو معصوم بچی کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور اس گھناؤنے فعل کا نشانہ بنایا۔ واقعے کا مقدمہ تحصیل سرور شہید کے چک 571 ٹی ڈی اے میں متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچی گھر سے کھیلنے کے لیے باہر نکلی تھی اور جب کافی دیر تک واپس نہ آئی تو والدین نے اس کی تلاش شروع کی۔ اس دوران ایک گھر کے باہر سے رونے کی آواز سنائی دی، جہاں مدعیِ مقدمہ کے پہنچنے پر ملزم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا، جو والدین کو اچانک دیکھ کر موقع سے فرار ہو گیا۔
دریں اثنا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر گرفتار ملزم کی تصویر جاری کرتے ہوئے اس دل دہلا دینے والے واقعے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس شخص کی عمر اور اس کے گھناؤنے فعل کو دیکھ کر انتہائی صدمہ ہوتا ہے، یہ ایک دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پولیس نے جدید سی سی ٹی وی فوٹیج کی بروقت مدد سے ملزم کو فوری طور پر ٹریک کرتے ہوئے صرف دو گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا
متعلقہ عنوانات
امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران
28 October 2026
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا
28 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان
28 October 2026
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
28 October 2026
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز
28 October 2026
ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی
28 October 2026
برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد
28 October 2026
فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا
28 October 2026