LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا اسرائیل الیکشن، ایگزٹ پولز میں نیتن یاہو کے اتحاد کو معمولی برتری حاصل کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ، 6 افراد ہلاک برازیل نے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے امریکی الزام کو مسترد کر دیا برطانیہ نے یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کا امکان مسترد کر دیا سعودی ولی عہد کو قازقستان کے صدر کا تحریری مکتوب موصول اردن کا چرچ حملے کے بعد جنوبی شام پر فضائی حملہ، متعدد ہلاکتوں کا دعویٰ اردن کے فضائی حملے، شام نے سرحدی گزرگاہ بند کر دی

بھارت کشمیریوں کے جزبہ حریت کو ختم نہیں کر سکتا: صدر، وزیراعظم آزاد کشمیر

Web Desk

27 October 2026

آزاد جموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان اور وزیراعظم افتخار گیلانی نے 27 اکتوبر ’یومِ سیاہ‘ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغامات میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بھارت اپنے تمام تر ہتھکنڈوں، جبر اور ریاستی استبداد کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ہرگز ختم نہیں کر سکتا۔

صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر کو اہلیانِ جموں و کشمیر اور پوری پاکستانی قوم یومِ سیاہ کے طور پر مناتی ہے، کیونکہ اس دن بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوجیں اتار کر ایک غاصبانہ، غیر قانونی اور غیر آئینی قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے جہاں 9 لاکھ سے زائد بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رہے ہیں۔ صدر آزاد کشمیر نے اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ وادی کے عوام تنہا نہیں ہیں، بلکہ آزاد کشمیر کا ہر بچہ، ماں اور بزرگ ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں سے روکے اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حقِ خود ارادیت دلوانے میں اپنا فعال کردار ادا کرے۔

دوسری جانب، وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947 ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے مقبوضہ خطے پر جببر و تشدد کے ذریعے غاصبانہ قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام نے شدید ترین بھارتی بربریت کے باوجود آزادی کی شمع کو روشن رکھا ہوا ہے اور ان کا جذبہ آزادی نسل در نسل منتقل ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی استقامت، عزمِ صمیم اور آزادی کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارتی مظالم کشمیری عوام کے پختہ ارادوں کو کبھی کمزور نہیں کر سکتے۔