ایران پر حملے کی مخالفت: اسرائیلی وزیراعظم کا آرمی چیف کو برطرف کرنے کا امکان
Web Desk
27 October 2026
اسرائیلی میڈیا کے مطابق، وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے انتخابات سے قبل ایران پر حملے کی مخالفت کرنے پر آرمی چیف کو عہدے سے برطرف کیے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
معروف اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ کی رپورٹ کے مطابق اگر وزیراعظم نیتن یاہو آئندہ انتخابات میں دوبارہ کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ آرمی چیف ایال زمیر کو ان کے عہدے سے ہٹا سکتے ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے کے مبینہ منصوبے کے معاملے پر موساد کے سربراہ اور اسرائیلی آرمی چیف کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں؛ جہاں موساد کے سربراہ نیتن یاہو کے اس حملے کے منصوبے کی حمایت کر رہے ہیں، وہیں آرمی چیف نے انتخابات سے قبل ایران پر کسی بھی قسم کے حملے کی مخالفت کی ہے۔ رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ موساد کے سینئر حکام نے بھی اس حملے کے درست وقت اور ملکی انتخابات پر اس کے ممکنہ منفی اثرات کے حوالے سے اپنے گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران
28 October 2026
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا
28 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان
28 October 2026
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
28 October 2026
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز
28 October 2026
ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی
28 October 2026
برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد
28 October 2026
فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا
28 October 2026