LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا اسرائیل الیکشن، ایگزٹ پولز میں نیتن یاہو کے اتحاد کو معمولی برتری حاصل کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ، 6 افراد ہلاک برازیل نے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے امریکی الزام کو مسترد کر دیا برطانیہ نے یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کا امکان مسترد کر دیا سعودی ولی عہد کو قازقستان کے صدر کا تحریری مکتوب موصول اردن کا چرچ حملے کے بعد جنوبی شام پر فضائی حملہ، متعدد ہلاکتوں کا دعویٰ اردن کے فضائی حملے، شام نے سرحدی گزرگاہ بند کر دی

امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی کشیدگی کم کرنے کیلئے اہم پیش رفت

Web Desk

27 October 2026

امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دونوں ممالک کینیڈین اسٹیل اور گاڑیوں کی درآمدات پر عائد امریکی محصولات میں نرمی کے ایک ممکنہ معاہدے کے لیے سنجیدہ مذاکرات کر رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق مذاکرات سے باخبر امریکی اور کینیڈین ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے پہلے بھی طے پا سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ امریکا نے اس وقت کینیڈین اسٹیل پر 50 فیصد تک اور گاڑیوں پر 25 فیصد محصولات عائد کر رکھے ہیں، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ یکم جنوری 2027 سے اسٹیل اور گاڑیوں پر محصولات کو بڑھا کر 50 فیصد تک کرنے کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔ دوسری جانب، کینیڈا کا مؤقف ہے کہ وہ اپنے قومی مفادات کا بھرپور تحفظ کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ باہمی فائدے پر مبنی تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔