پاکستان کا سعودیہ کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
Web Desk
27 October 2026
پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور حرمین شریفین کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کا بھرپور اعادہ کرتے ہوئے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب پر کیے جانے والے میزائل حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 اکتوبر کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقوں کو نشانہ بنانے والے حملے انتہائی تشویشناک ہیں، اور سعودی عرب پر یہ میزائل حملے اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ان حملوں کے دوران دنیا کے مقدس ترین مقامات کے تقدس اور معصوم شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو صریحاً نظر انداز کیا گیا۔ پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ’مکہ اتحاد‘ کے حوالے سے اپنے پختہ مؤقف پر قائم ہے اور کسی بھی بیرونی جارحیت یا خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کی سلامتی کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گی۔ دریں اثنا، پاکستان نے حوثی ملیشیا کے میزائل حملوں کو بر وقت اور مؤثر انداز میں ناکام بنانے پر سعودی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفاعی اقدامات کی بھی بھرپور تحسین کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران
28 October 2026
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا
28 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان
28 October 2026
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
28 October 2026
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز
28 October 2026
ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی
28 October 2026
برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد
28 October 2026
فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا
28 October 2026