LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا اسرائیل الیکشن، ایگزٹ پولز میں نیتن یاہو کے اتحاد کو معمولی برتری حاصل کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ، 6 افراد ہلاک برازیل نے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے امریکی الزام کو مسترد کر دیا برطانیہ نے یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کا امکان مسترد کر دیا سعودی ولی عہد کو قازقستان کے صدر کا تحریری مکتوب موصول اردن کا چرچ حملے کے بعد جنوبی شام پر فضائی حملہ، متعدد ہلاکتوں کا دعویٰ اردن کے فضائی حملے، شام نے سرحدی گزرگاہ بند کر دی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری بھارتی جبری قبضے کیخلاف آج یوم سیاہ منا رہے

Web Desk

27 October 2026

مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے جبری اور غیر قانونی قبضے کے خلاف لائن آف کنٹرول (LoC) کے دونوں اطراف، پاکستان بھر اور دنیا بھر میں کشمیری آج یومِ سیاہ منا رہے ہیں۔

اکتوبر 1947ء کے آخری ایام اور نومبر کے پہلے عشرے کے دوران ڈوگرہ فورسز اور ہندو بلوائیوں نے بھارتی تسلط کے خلاف آزادی کی پرامن جدوجہد کرنے والے لاکھوں بے دردی سے شہید کیا تھا۔ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر میں بھارتی جبر، استبداد اور ریاستی دہشت گردی کے 79 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ بھارتی فورسز نے 1947ء میں آج ہی کے دن جموں و کشمیر پر حملہ کرکے کشمیریوں کی مرضی کے خلاف غاصبانہ قبضہ کیا تھا، اور بھارت آج بھی اپنے اسی جارحانہ طرزِ عمل پر کاربند ہے۔ سات دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھارت نے کشمیریوں کا بنیادی حقِ خود ارادیت سلب کر رکھا ہے اور مقبوضہ وادی کو ایک مکمل فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر رکھا ہے، جہاں کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جا چکا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی طویل تاریخ کے دوران پانچ لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے، جبکہ صرف 1990 کی دہائی سے لے کر اب تک 97 ہزار سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حریت قیادت سمیت 4 ہزار سے زائد کشمیری رہنما اور کارکنان آج بھی بھارت اور مقبوضہ وادی کی مختلف جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔