LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا اسرائیل الیکشن، ایگزٹ پولز میں نیتن یاہو کے اتحاد کو معمولی برتری حاصل کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ، 6 افراد ہلاک برازیل نے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے امریکی الزام کو مسترد کر دیا برطانیہ نے یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کا امکان مسترد کر دیا سعودی ولی عہد کو قازقستان کے صدر کا تحریری مکتوب موصول اردن کا چرچ حملے کے بعد جنوبی شام پر فضائی حملہ، متعدد ہلاکتوں کا دعویٰ اردن کے فضائی حملے، شام نے سرحدی گزرگاہ بند کر دی

پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ

Web Desk

27 October 2026

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے، جس کے تحت قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز پر لاکھوں روپے کے بھاری جرمانے اور سخت سزائیں عائد کی جائیں گی۔

پی ایم ڈی سی کے نئے ضوابط کے مطابق میرٹ لسٹ جاری کرنے میں تاخیر کرنے والے میڈیکل کالج کو 5 لاکھ روپے جرمانہ اور ہر اضافی دن کے لیے مزید 50 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔ غیر قانونی یا بے ضابطہ داخلوں پر کالجز سے طلبہ کی سالانہ اصل فیس کے برابر جرمانہ وصول کیا جائے گا جبکہ اگلے تعلیمی سیشن میں ان کی نشستیں بھی کم کر دی جائیں گی۔ منظور شدہ کوٹہ یا مختص نشستوں سے زائد داخلے دینے پر ہر اضافی طالب علم کی سالانہ فیس کے برابر جرمانہ اور اگلے سیشن میں نشستوں میں دوگنی کمی کی جائے گی۔

کالج انتظامیہ کی غفلت پر بھی جرمانوں کا سخت نظام نافذ کیا گیا ہے؛ طلبہ کی رجسٹریشن میں تاخیر پر 50 ہزار روپے فی طالب علم، گریجویشن کی اطلاع دینے میں تاخیر پر 75 ہزار، سالانہ امتحانی نتائج کی اطلاع میں تاخیر پر 30 ہزار، اور طالب علم کی منتقلی یا تعلیم چھوڑنے کی اطلاع میں تاخیر پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ مقررہ فیس کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ نئی پالیسی کے تحت تمام کالجز، جامعات اور طلبہ کے لیے تمام دستاویزات مخصوص آن لائن پورٹل پر جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے، اور پورٹل کے علاوہ جمع کرائی گئی کوئی دستاویز قابلِ قبول نہیں ہوگی

علاوہ ازیں، میڈیکل گریجویٹس کے لیے مکمل لائسنس کے حصول کی غرض سے کم از کم ایک سالہ ہاؤس جاب لازمی قرار دی گئی ہے، جس کی تکمیل کے 10 دن کے اندر تدریسی اسپتال کو سرٹیفکیٹ پی ایم ڈی سی میں جمع کرانا ہوگا۔ کسی بھی ادارے پر جرمانہ عائد کرنے سے قبل باضابطہ نوٹس جاری کیا جائے گا اور مؤقف پیش کرنے کا پورا موقع دیا جائے گا، جبکہ بار بار کی خلاف ورزیوں پر مزید داخلے روکنے یا سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔