سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 0.50 فیصد اضافہ کردیا، شرح 12 فیصد مقرر
Web Desk
26 October 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے پالیسی ریٹ 50 بیسز پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ساڑھے 11 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق مشرقِ وسطیٰ اور ایران امریکہ کشیدگی کی وجہ سے خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل رہنے کے باعث مہنگائی اور بیرونی کھاتے پر دباؤ بڑھا ہے، جس کی بنا پر 10 میں سے 9 اراکین نے شرح سود میں اضافے کی حمایت کی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی سہ ماہی میں 10.9 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں اور سالانہ ترسیلات 45 ارب ڈالر جبکہ برآمدات 33 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، تاہم درآمدی بل 71 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتا ہے۔ گورنر نے مزید کہا کہ رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 3.5 سے 4.5 فیصد جبکہ مہنگائی کا ہدف 7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ چاول، گنے اور مکئی کی بدولت زرعی شعبے کی کارکردگی میں بہتری دیکھی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا 96 گھنٹوں میں ایران پر بڑا حملہ کرسکتا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ
26 October 2026
احسن بھون نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا، ڈیفیمیشن ٹربیونل کا نوٹس جاری
26 October 2026
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت
26 October 2026
حوثی ملیشیا کے حملوں کے باعث ریاض ایئرپورٹ کی 86 فیصد پروازیں منسوخ
26 October 2026
کے پی پولیس کو جدید ساز و سامان کی فراہمی، اے پی سیز، ایمبولینسز افسران کے حوالے
26 October 2026
ایرانی قوم بموں سے زیادہ طاقتور، دشمن اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا: ایرانی فوج
26 October 2026
اسرائیل کا انتخابات سے پہلے ایران پر حملے کا ارادہ نہیں: وزیر دفاع
26 October 2026
گورنر خیبر پختونخوا کی پشاور ماسٹر پلان کے 180 روزہ اہداف پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
26 October 2026