سری لنکا کی بین الاقوامی پانیوں میں امدادی کارروائی، 40 ایرانی ملاحوں کو بچا لیا
Web Desk
26 October 2026
سری لنکا کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی بحری فورسز نے اپنے ساحل کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں موجود 19 تجارتی بحری جہازوں سے 40 ایرانی ملاحوں کو کامیابی سے بچا لیا ہے۔
سری لنکن وزارتِ خارجہ کے مطابق، ایرانی سفارت خانے نے ہنگامی بنیادوں پر ملاحوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے مدد کی درخواست کی تھی۔ بحریہ نے فوری ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ملاحوں کو ضروری طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں گالے (Galle) کی بندرگاہ منتقل کر کے بحفاظت ایران روانہ کر دیا۔
مقامی ذرائع اور میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ ملاح ایسے امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے آئل ٹینکرز کے عملے کے ارکان تھے جنہیں کھلے سمندر میں مشکلات کا سامنا تھا۔ سری لنکن حکام نے واضح کیا کہ ان کی بحریہ اور کوسٹ گارڈ مکمل طور پر انسانی بنیادوں پر بین الاقوامی سمندری حدوڈ میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ میں بھی سری لنکا نے ایک حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی بحری جہاز سے درجنوں ملاحوں کو ریسکیو کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026