LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا

سینئر ایرانی عہدیدار کی دوحہ سے ایک وفد تہران پہنچنے کی تصدیق

Web Desk

26 October 2026

قطری نشریاتی ادارے نے ایک سینئر ایرانی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ سے ایک اعلیٰ سطح کا قطری وفد ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گیا ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ دوحہ کے وفد کا یہ دورہ ایران اور قطر کے درمیان معمول کے باہمی سفارتی روابط، باہمی مشاورتی طریقہ کار اور وفود کے تبادلوں کا حصہ ہے۔

اس رپورٹ سے چند گھنٹے قبل عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز اور قطری اخبار ‘دی نیو عرب’ نے بھی اسی نوعیت کی پیشرفت سے متعلق اطلاعات شائع کی تھیں۔ تاہم، قطری وفد کے اس اہم دورے اور اس کے ایجنڈے سے متعلق ایران یا قطر کے سرکاری حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تبصرہ یا تصدیقی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔