اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیرِ حراست دو افغان ملزمان ہلاک، ایک زخمی
Web Desk
26 October 2026
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیرِ حراست دو افغان ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئے، جبکہ کارروائی کے دوران ایک ملزم زخمی ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ راول ٹاؤن کے قریب اس وقت پیش آیا جب پولیس ٹیم زیرِ حراست ملزمان کو تفتیش کی غرض سے لے جا رہی تھی کہ ان کے مسلح ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں زیرِ حراست دونوں افغان ملزمان شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ بعد ازاں، سیکٹر جی 14 (G-14) میں پولیس اور ملزمان کے دیگر مسلح ساتھیوں کے درمیان ایک اور فائرنگ کے تبادلے میں خطرناک ‘کوہاٹی گینگ’ کا ایک رکن بھی زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مزید مطابق، ہلاک ہونے والے افغان ملزمان کی شناخت عبداللہ اور ملہے خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان ایک خاتون سے موبائل فون چھیننے اور سنگین نوعیت کے زیادتی کیس میں پولیس کے پاس جسمانی ریمانڈ پر موجود تھے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026