وزیراعظم 27 اکتوبر کو پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال کا افتتاح کریں گے: مصطفیٰ کمال
Web Desk
26 October 2026
وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں قائم متعدی امراض کے اسپتال کا نام تبدیل کر کے ‘پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال’ رکھ دیا ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم شہباز شریف 27 اکتوبر کو کریں گے۔
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نام کی تبدیلی کی تصدیق کی اور بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اس اسپتال (سابقہ مارگلہ ہسپتال) کا نام تبدیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 250 بستروں پر مشتمل یہ جدید اسپتال چین نے کورونا وبا کے دوران 2020ء میں تعمیر کر کے پاکستان کے حوالے کیا تھا، تاہم یہ 2025ء تک غیر فعال رہا۔
وفاقی وزیرِ صحت کا کہنا تھا کہ اب اس اسپتال کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ مکمل تزئین و آرائش کے بعد فعال کیے جانے والے اس اسپتال میں زچہ و بچہ (Maternal and Child Health) سمیت 5 اہم طبی شعبے اور جدید ترین آپریشن تھیٹرز قائم کیے گئے ہیں، جہاں مریضوں کو تمام تر علاج کی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026