LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا

پاکستان ہر موقع پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا، حفاظت کر رہا ہے: فاروق عبداللہ

Web Desk

26 October 2026

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے اپنے ایک دبنگ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ہر موقع پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور بین الاقوامی سطح پر ان کی حفاظت و ترجمانی کر رہا ہے، جبکہ مودی حکومت کے ارادے مقبوضہ وادی کے عوام کے لیے ہرگز درست نہیں ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے (ANI) کے مطابق، مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کشمیریوں سے سوال کیا کہ “کیا آپ کو نئی دہلی کی حکومت سے کسی انصاف کی امید ہے؟” انہوں نے بھارتی مظالم کا مقابلہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو اپنے حقوق، شناخت اور وجود کی بقا کے لیے متحد ہو کر ڈٹنا ہوگا، ورنہ تاریخ سے ان کا نام و نشان مٹا دیا جائے گا۔

نیشنل کانفرنس کے سربراہ نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارا پڑوسی ملک مسلسل عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر اٹھا رہا ہے اور کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ کر رہا ہے۔ دوسری جانب، فاروق عبداللہ کے اس بیان پر بھارتی جنتا پارٹی (BJP) آپے سے باہر ہو گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کے صدر ست شرما نے بیان کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے فاروق عبداللہ سے معافی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر انہیں پاکستان سے اتنی ہی محبت ہے تو وہ وہیں جا کر آباد ہو جائیں۔