پب جی گیم سے متاثر ہو کر بینک ڈکیتی کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج
Web Desk
25 October 2026
لاہور کی سیشن کورٹ نے مشہور آن لائن گیم پب جی (PUBG) سے متاثر ہو کر بینک ڈکیتی کی واردات کرنے والے ملزم سبحان کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج سرفراز احمد نے کیس کی سماعت کی، جہاں پراسیکیوٹر بابر رزاق نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اور ریکارڈ پیش کیا۔ پولیس کی تفتیشی رپورٹ کے مطابق، یہ واردات لاہور کے علاقے بھٹہ چوک میں واقع ایک بینک میں پیش آئی تھی، جہاں ملزم سبحان نے پب جی گیم میں ملنے والے ٹاسک سے متاثر ہو کر مبینہ طور پر 7 لاکھ روپے لوٹ لیے تھے۔
واردات کے بعد ملزم اپنے زیرِ تعمیر گھر منتقل ہو گیا تھا، جہاں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی رقم، استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ جنوبی چھاؤنی میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے تمام شواہد اور دلائل کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کی ضمانت کی استدعا کو مسترد کر دیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026