LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم

ٹرمپ نے گرین کارڈ لاٹری پروگرام معطل کر دیا

Web Desk

19 December 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین کارڈ لاٹری پروگرام، جسے ڈائیورسٹی ویزا پروگرام کہا جاتا ہے، فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ فائرنگ کے واقعات کے بعد کیا گیا، جن میں ملوث مشتبہ شخص نے اسی ویزا پروگرام کے تحت امریکا میں داخلہ حاصل کیا تھا۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوئم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی ہدایت پر یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کو ڈائیورسٹی ویزا پروگرام روکنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے تاکہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈائیورسٹی ویزا پروگرام کے تحت ہر سال 55 ہزار تک افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے امریکا میں مستقل رہائش کے ویزے دیے جاتے ہیں، خاص طور پر ان ممالک کے شہریوں کو ترجیح دی جاتی ہے جہاں سے امریکا میں امیگریشن کی شرح کم ہو۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام کانگریس کے تحت قائم کیا گیا تھا، اس لیے اس کی معطلی کے قانونی پہلوؤں پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔