سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ
Web Desk
11 October 2026
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ وہ فی الوقت حفاظتی تحویل میں ہیں، جبکہ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کی حیثیت معطل ہو چکی ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی قیادت کے طالبان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ روابط کے شواہد موجود ہیں اور سہیل آفریدی نے اپنے دوروں کے دوران دہشت گردوں سے اپنے بندوں کا خیال رکھنے کی بات کی، جس سے امن و امان کو شدید خطرات لاحق ہوئے۔ عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کا گورنر ہاؤس کو آگ لگانے اور توڑ پھوڑ کا منصوبہ عوام کی عدم شرکت کے باعث ناکام ہو گیا، جبکہ شفیع جان بھی فرار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے صوبے میں ان ہاؤس تبدیلی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جا رہا ہے اور کے پی کے میں ایک نیا انتظامی سیٹ اپ مہارت کے ساتھ امور چلائے گا۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل
12 October 2026
چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی
12 October 2026
صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید
12 October 2026
وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی
12 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنے والوں کے نام جیل حکام ارسال
12 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری
12 October 2026
خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران
12 October 2026
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
12 October 2026