حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
11 October 2026
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر معاشی دہشت گردی مسلط کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اور معاشی بحران کے باعث پوری قوم پریشان حال ہے جبکہ حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں۔ پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کو ‘جگا ٹیکس’ قرار دیا اور کہا کہ حکومت مہینے میں 27 ارب روپے کا جزوی ریلیف دے کر لیوی کی مد میں 150 ارب روپے وصول کر رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی نے آئی پی پیز (IPPs) اور بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف آواز اٹھا کر قوم کو شعور دیا اور 42 شہروں میں دھرنے دے کر تحریک کو زندہ کیا۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ فی الحال لانگ مارچ کو صرف وقفہ دیا گیا ہے، اگر حکومت نے معاشی مظالم کا سلسلہ اور ناانصافیاں ختم نہ کیں تو عوام دوبارہ سڑکوں پر نکلنے اور لانگ مارچ کی تحریک شروع کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل
11 October 2026
سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ
11 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی
11 October 2026
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر
11 October 2026
مچھ میں ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان
11 October 2026