آذربائیجان کی خاتون ڈیانا کا زیادتی کیس میں اہم ویڈیو بیان جاری
Web Desk
23 October 2026
آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی خاتون ڈیانا نے اپنے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے مرکزی ملزم احمد تنویر کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے مقدمہ ختم کرنے کی اپیل کر دی ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں آذربائیجانی خاتون ڈیانا نے کہا کہ احمد تنویر نے ان کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں کی اور ملزم نے ان کا گم شدہ موبائل فون اور دیگر سامان بھی واپس کر دیا تھا۔
دوسری جانب، معاملے کی تفتیش کرنے والی پولیس کے مطابق اس مبینہ زیادتی کیس میں دو ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ مرکزی ملزم احمد تنویر قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کرنے کے بعد عدالت میں پیش ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عدالت سے اپنے ساتھیوں کی مدد سے فرار ہو گیا، تاہم ملزم کے ساتھیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ تفتیشی اداروں نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026