LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا

کراچی انڈسٹریل پارک کو وفاقی خصوصی اقتصادی زون قرار دینے کی منظوری

Web Desk

23 October 2026

خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) کے بورڈ آف اپروولز نے کراچی انڈسٹریل پارک کو باضابطہ طور پر وفاقی خصوصی اقتصادی زون قرار دینے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت بورڈ آف اپروولز کے 11 ویں اجلاس میں ملکی صنعتی ترقی، سرمایہ کاری میں اضافے اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق، کراچی انڈسٹریل پارک میں برآمدات پر مبنی صنعتی سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی، ویلیو ایڈیشن اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

اجلاس میں نجی شعبے کے خصوصی اقتصادی زونز تک سڑکیں، یوٹیلیٹیز اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کیس ٹو کیس بنیاد پر حکومتی فنڈنگ کے معیار کی منظوری بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ بورڈ نے پنجاب میں سرکاری خصوصی اقتصادی زونز اور صنعتی اسٹیٹس کے لیے لینڈ لیز پالیسی کی منظوری دی، جس کے تحت صنعتی زمین طویل المدتی لیز پر فراہم کی جائے گی تاکہ سرمایہ کاروں کے ابتدائی اخراجات میں کمی لائی جا سکے اور برآمدی پیداوار کو فروغ ملے۔