وزیراعظم نے لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
Web Desk
23 October 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ‘لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ’ کی جامع تنظیمِ نو (Restructuring) کی باضابطہ منظوری دیتے ہوئے بورڈ کے چیئرمین اور اراکین کا انتخاب مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد میں لائیوسٹاک کے شعبے میں اصلاحات اور مویشیوں کی منہ کھر (Foot-and-Mouth Disease) کی بیماری کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بورڈ میں پرائیویٹ سیکٹر کے تجربہ کار ماہرین کو شامل کیا جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت اپنے وسائل سے اسلام آباد میں مویشیوں کے لیے جدید و مؤثر ویکسین کی پیداوار کا پلانٹ قائم کر رہی ہے تاکہ جانوروں کو موذی بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید زور دیا کہ پاکستان میں لائیوسٹاک اور ڈیری کا شعبہ ملکی برآمدات اور دیہی معیشت کی مضبوطی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے عالمی معیار کے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں، جانوروں کی افزائشِ نسل اور ویلیو چین کو بہتر بنایا جائے اور اس شعبے میں بین الاقوامی ماہرین اور دوست ممالک کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026