یونیورسٹی آف لندن میں لیکچر کیلئے مدعو کیا جانا باعث اعزاز ہے: سارہ احمد
Web Desk
23 October 2026
چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کی چیئرپرسن اور رکن صوبائی اسمبلی سارہ احمد نے انکشاف کیا ہے کہ بیورو کے قیام سے اب تک 50 ہزار سے زائد بے سہارا اور مظلوم بچوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے، جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران 10 ہزار 400 بچوں کو اپنی تحویل میں لے کر ان کی بحالی پر کام کیا گیا۔
یونیورسٹی کالج لندن (UCL) میں لیکچر کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سارہ احمد نے بتایا کہ بیورو میں پرورش اور تعلیم حاصل کرنے والے بچے پاک فوج، نرسنگ کے شعبے اور ملٹی نیشنل کمپنیوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں پر تشدد اور ہراسانی کی فوری اطلاع کے لیے ہیلپ لائن 1121 چوبیس گھنٹے فعال ہے، جس پر گزشتہ سال 6,900 کالز موصول ہوئیں۔
سارہ احمد نے مزید بتایا کہ بیورو کی جانب سے بچوں کو ‘گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ’ اور آن لائن ہراسانی کے خطرات سے آگاہ کرنے کی مہمات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں پنجاب اسمبلی سے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی قرارداد بھی منظور کروائی گئی ہے۔ ملتان کے حالیہ واقعے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ غیر رجسٹرڈ یتیم خانے پر کارروائی کرتے ہوئے مزید 16 کم عمر بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ اس وقت بیورو کے پاس 1,500 بچے زیرِ کفالت ہیں جبکہ قانونی طریقے سے بیرونِ ملک پاکستانیوں کو بچے گود دینے کے عمل کو بھی شفاف بنایا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026