LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا بڑا آپریشن؛ اورماڑہ کے ساحل سے لاپتہ نجی کارگو طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا نائب وزیراعظم وکی زیر صدارت او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں سے متعلق اہم اجلاس ملک میں سیکیورٹی اداروں کے کردار کو واضح کیا جائے،: محمود خان اچکزئی چند لوگوں کی انا کی تسکین کے لیے صوبوں کو آگ میں دھکیلا جا رہا ہے، تمام جماعتیں بلوچستان کے معاملے پر اکٹھی بیٹھیں: اسد قیصر دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر سب کو اکٹھا ہونا پڑے گا: بیرسٹر گوہر علی خان وفاقی وزیر احسن اقبال کی شکاگو میں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری و ٹیکنالوجی برادری سے ملاقات؛ پاکستان کی معاشی ترقی اور ‘اڑان پاکستان’ پروگرام میں فعال شراکت کی دعوت سیو بلوچستان آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری: جبری گمشدگیوں، سرحدی بندشوں اور وسائل پر قبضے کی شدید مذمت، طاقت کے بجائے سیاسی مذاکرات کا مطالبہ امریکا کو مدد دینے والے ملک کا ہر فوجی اڈہ نشانے پر ہوگا، ایران کی دھمکی امریکا کا بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 37 افراد پر فردجرم، 24 گرفتار چین نے امریکی کمپنی اینتھروپک کے اے آئی کوڈنگ ٹول کے استعمال کے بارے میں خبردار کردیا بلوچستان میں 4 روز کے دوران 54 دہشت گرد ہلاک، وطنِ عزیز کے دفاع میں 42 جوان شہید: ڈی جی آئی ایس پی آر ’’ایران کینسر ہے‘‘ ٹرمپ کا جنگ بندی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ سولر منصوبے پر وزیراعظم کا جائزہ اجلاس چائلڈ پورنوگرافی، زبردستی شادیوں اور جرگوں کےرپورٹ میں ہولناک انکشافات ایران، امریکا کشیدگی: قطر اور چین کی فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

سمگلنگ کی روک تھام کے نتیجے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں محصولات میں اضافہ

Web Desk

19 December 2025

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر کی کارکردگی کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں انسدادِ سمگلنگ اقدامات، ٹیکس وصولیوں اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ایف بی آر کی جانب سے سمگلنگ کے خلاف جاری کارروائیوں اور ان کے مثبت نتائج سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے انسدادِ سمگلنگ کی کامیاب کارروائیوں پر ایف بی آر اور پاکستان کسٹمز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر سال قوم کا اربوں روپے کا قیمتی سرمایہ سمگلنگ کی نذر ہو جاتا ہے، جس کی روک تھام ناگزیر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کسٹمز کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں سمگلنگ میں خاطر خواہ کمی آنا قابلِ ستائش ہے، جبکہ سمگلنگ کی روک تھام سے متعدد اشیاء اب قانونی طور پر درآمد ہو کر معیشت کا باقاعدہ حصہ بن رہی ہیں۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ٹیکس چوری کے خلاف اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا کہ ٹیکس چوری اور سمگلنگ کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں کو غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف قانونی کارروائیوں میں ایف بی آر کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی ہدایت کی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سمگلنگ کی روک تھام کے لیے پورے ملک میں کسٹمز کا مربوط نظام نافذ کیا جا چکا ہے۔ راہگزر ایپ کے ذریعے ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے اور غیر قانونی پمپس کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ نئے پیٹرولیم ایکٹ کے تحت ضلعی انتظامیہ کو غیر قانونی مشینری ضبط کرنے کا اختیار دیا گیا ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی دورانِ نقل و حمل جی پی ایس ٹریکنگ کا نظام بھی نافذ العمل ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ جولائی سے نومبر 2025 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ کی روک تھام کے نتیجے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں محصولات میں 82 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ پانچ ماہ میں سگریٹ، ٹائرز، کپڑے، الیکٹرانکس اور دیگر مصنوعات کی غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف اقدامات سے بھی محصولات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوانات

پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا بڑا آپریشن؛ اورماڑہ کے ساحل سے لاپتہ نجی کارگو طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا

8 July 2026

نائب وزیراعظم وکی زیر صدارت او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں سے متعلق اہم اجلاس

8 July 2026

ملک میں سیکیورٹی اداروں کے کردار کو واضح کیا جائے،: محمود خان اچکزئی

8 July 2026

چند لوگوں کی انا کی تسکین کے لیے صوبوں کو آگ میں دھکیلا جا رہا ہے، تمام جماعتیں بلوچستان کے معاملے پر اکٹھی بیٹھیں: اسد قیصر

8 July 2026

دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر سب کو اکٹھا ہونا پڑے گا: بیرسٹر گوہر علی خان

8 July 2026

وفاقی وزیر احسن اقبال کی شکاگو میں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری و ٹیکنالوجی برادری سے ملاقات؛ پاکستان کی معاشی ترقی اور ‘اڑان پاکستان’ پروگرام میں فعال شراکت کی دعوت

8 July 2026

سیو بلوچستان آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری: جبری گمشدگیوں، سرحدی بندشوں اور وسائل پر قبضے کی شدید مذمت، طاقت کے بجائے سیاسی مذاکرات کا مطالبہ

8 July 2026

امریکا کو مدد دینے والے ملک کا ہر فوجی اڈہ نشانے پر ہوگا، ایران کی دھمکی

8 July 2026