LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز پر ای پاسپورٹ کا اجرا شروع تائیوان میں سمندری طوفان چمپی کی تباہ کاریاں، ایک شخص ہلاک، 171 زخمی امریکی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام پہلی ’شاہکار فنکار‘ ایلومنائی آرٹسٹ نمائش کا افتتاح، مینا ہارون کے فن پارے پیش وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات، معاشی استحکام، اصلاحات پر تبادلہ خیال عوام کو ریلیف دلانے کیلئے جماعت اسلامی کی تحریک جاری رہے گی: لیاقت بلوچ ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کو سٹریٹجک شکستوں کا سامنا ہے: پاسداران انقلاب 23 سال بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا دورہ جرمنی، صدر زرداری کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب پنجاب اسمبلی اجلاس 26 اکتوبر کو طلب کرنے کی تیاری، اہم بلز اور آرڈیننس پیش ہونے کا امکان وزیراعظم کا 2027 کیلئے گندم کی مجوزہ قیمت 4 ہزار 500 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ اسلام آباد میں مین ہٹن طرز کا منصوبہ بنانے کا اعلان، سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت وزارت خزانہ کے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کی سالانہ مالی رپورٹ جاری لسبیلہ: مسافر بس اور وین میں تصادم، 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی لانگ مارچ کی تیاری کر رہے ہیں، اسلام آباد جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن کے پی کے میں گورنر راج کا فیصلہ غلط، ملک معاشی تباہی کی طرف جا رہا ہے،علامہ ناصر عباس وفاق نے کے پی کیلئے 160 ارب روپے کے فنڈز کی یقین دہانی کرائی: فیصل کنڈی

23 سال بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا دورہ جرمنی، صدر زرداری کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

Web Desk

23 October 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں برلن میں جرمن وزارت دفاع میں ایک والہانہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں انہیں مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جرمنی آمد پر صدر مملکت کا استقبال جرمن ہم منصب فرینک والٹر شٹائن مائر نے کیا، جبکہ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ صدر زرداری جرمن صدر کی خصوصی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں، جو کہ گزشتہ 23 سال کے طویل عرصے کے بعد کسی بھی پاکستانی سربراہِ مملکت کا پہلا سرکاری دورۂ جرمنی ہونے کے باعث انتہائی اہم ترین سفارتی پیش رفت ہے۔ رواں برس پاکستان اور جرمنی اپنے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔ دورے کے دوران اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد کی جرمن قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوں گی جن میں دوطرفہ تجارتی، معاشی و سفارتی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔