اسلام آباد میں مین ہٹن طرز کا منصوبہ بنانے کا اعلان، سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت
Web Desk
23 October 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں جدید طرز کے رہائشی اور تفریحی منصوبے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی ہے۔ سعودی ریئل اسٹیٹ ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ دارالحکومت میں نیویارک کے ’مین ہیٹن‘ کی طرز پر ایک شاندار منصوبہ تیار کرنے کا ارادہ ہے، جس میں مرکزی پارک کے گرد تمام تر جدید رہائشی و کاروباری سہولیات میسر ہوں گی۔ انہوں نے سفاری پارک کو بھی جدید بنانے اور جانوروں و تفریحی سہولیات میں اضافے کے منصوبے کا ذکر کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سرمایہ کاری کا عمل تیز تر بنانے کے لیے ون ونڈو آپریشن شروع کیا جا رہا ہے جس سے منصوبوں کی منظوری مہینوں کے بجائے دنوں میں ممکن ہوگی، جبکہ شفافیت یقینی بنانے کے لیے تمام نیلامی کے عمل میں متعلقہ فریقوں کو شامل رکھا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز پر ای پاسپورٹ کا اجرا شروع
23 October 2026
تائیوان میں سمندری طوفان چمپی کی تباہ کاریاں، ایک شخص ہلاک، 171 زخمی
23 October 2026
امریکی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام پہلی ’شاہکار فنکار‘ ایلومنائی آرٹسٹ نمائش کا افتتاح، مینا ہارون کے فن پارے پیش
23 October 2026
وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات، معاشی استحکام، اصلاحات پر تبادلہ خیال
23 October 2026
عوام کو ریلیف دلانے کیلئے جماعت اسلامی کی تحریک جاری رہے گی: لیاقت بلوچ
23 October 2026
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کو سٹریٹجک شکستوں کا سامنا ہے: پاسداران انقلاب
23 October 2026
23 سال بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا دورہ جرمنی، صدر زرداری کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب
23 October 2026
پنجاب اسمبلی اجلاس 26 اکتوبر کو طلب کرنے کی تیاری، اہم بلز اور آرڈیننس پیش ہونے کا امکان
23 October 2026