یمنی فوج کے 780 فضائی اور فوجی حملے، 512 حوثی باغی ہلاک اور زخمی
Web Desk
22 October 2026
یمنی مسلح افواج کے ترجمان کرنل ماجد النزیلی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف محاذوں پر حوثی باغیوں کے خلاف کیے جانے والے 780 فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں 512 حوثی جنگجو ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری بیان کے مطابق سرکاری فورسز نے الجوف، مغربی مارب، البیضا اور دیگر شمالی، جنوبی و مغربی محاذوں پر اپنی کارروائیوں میں شدید تیزی لائی ہے۔ ان کارروائیوں کے دوران حوثیوں کے فیلڈ کمانڈروں کے اجتماعات، عسکری کمک، بھاری ہتھیاروں کے گوداموں، مضبوط مورچوں اور رسد کے راستوں کو ہدف بنایا گیا، جس کے نتیجے میں حوثیوں کی نقل و حرکت شدید متاثر ہوئی اور انہیں اگلے مورچوں پر نفری اور اسلحہ پہنچانے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ تعز محاذ کی جانب بڑھنے والے حوثی قافلوں اور بھاری ہتھیاروں کو بھی تباہ کیا گیا، جبکہ کارروائیوں کے دوران حوثیوں کی 330 سے زائد عسکری و ٹرانسپورٹ گاڑیاں تباہ یا کوڑے کے ڈھیر میں بدل دی گئیں۔
یمنی فوج نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کی تمام فوجی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور ان کی جانب سے نقصان کی تلافی یا کسی بھی نئی پیش قدمی کی کوشش کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026