ایران میں امریکی ڈالر کی خریداری کے لیے نئے ضوابط نافذ کردیے گئے
Web Desk
22 October 2026
سخت بین الاقوامی اور امریکی پابندیوں کے باعث ملکی مالیاتی نظام پر شدید دباؤ کے پیشِ نظر ایرانی حکام نے بینکوں سے امریکی ڈالر خریدنے کے خواہشمند شہریوں کے لیے نئی اور سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ایران کی فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک اور کرنسی ایکسچینج کمپنیوں کے لیے جاری کردہ تازہ ترین گائیڈ لائنز کے تحت اب خریدار زیادہ سے زیادہ 10 ہزار امریکی ڈالر خرید سکتے ہیں، جس میں یومیہ خریداری کی حد ایک ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ کم رقم کے خواہشمند صارفین اپنے قومی شناختی کارڈ اور بینک کارڈز کے ذریعے 100 ڈالر سے 1,000 ڈالر تک کی رقم کا تقاضا کر سکتے ہیں۔ خریداروں کو ڈالر کا حصول آسان بنانے کے لیے مخصوص آن لائن سسٹمز پر درخواست جمع کرانا ہوگی۔
واضح رہے کہ معاشی دباؤ اور غیر ملکی زرمبادلہ کی قلت کے باعث ایرانی کرنسی (ریال) کی قدر میں تاریخی گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ 22 اکتوبر تک اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 2 لاکھ 62 ہزار ایرانی ریال کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا تھا، جو کہ رواں سال کے آغاز میں تقریباً ایک لاکھ 35 ہزار تومان کی سطح پر تھا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026