میر رضا کیس:حکومت 24 گھنٹوں میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر عمل کرے، جبران ناصر
Web Desk
20 October 2026
مقتول تاجر میر رضا کے اہلِ خانہ کے وکیل جبران ناصر نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ کمیشن نے ثابت کر دیا کہ میر رضا کو قتل کیا گیا، لہٰذا اب پولیس کا خودکشی کا مؤقف ختم ہو جانا چاہیے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے اندر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی تشکیل اور تفتیشی افسران کے خلاف ایف آئی اے انکوائری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ جبران ناصر نے زور دیا کہ پولیس پر عوام کا اعتماد ختم ہو چکا ہے، اسی لیے کیس کے اصل حقائق اور قاتلوں تک پہنچنے کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر غیر جانب دارانہ تحقیقات ہی واحد ذریعہ ہیں۔
متعلقہ عنوانات
لاہور ہائیکورٹ نے کمرشلائزیشن فیس پر میونسپل کارپوریشن ملتان کا حکم کالعدم قرار دے دیا
20 October 2026
اسلام آباد: سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے ملزم کو سزائے موت، 35 لاکھ روپے جرمانہ اور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
20 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے ‘آٹو پالیسی 2026–2031’ کی منظوری دے دی
20 October 2026
حکومت نے مذاکرات میں مایوس کیا، دہشت گردی کیخلاف جنگ متاثر نہیں ہونی چاہیے: بیرسٹر گوہر
20 October 2026
میر رضا علی کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جاری کر دی، جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش
20 October 2026
2024 کے انتخابات ہمیں قبول نہیں، ملک میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں: مولانا فضل الرحمن
20 October 2026
حکومتی اقدامات کے باعث پنجاب خواتین کیلئے محفوظ صوبہ بن چکا ہے: مریم نوازحکومتی اقدامات کے باعث پنجاب خواتین کیلئے محفوظ صوبہ بن چکا ہے: مریم نواز
20 October 2026
شنگھائی تعاون تنظیم پائیدار اقتصادی نمو میں قائدانہ کردار ادا کر سکتی ہے: اسحاق ڈار
20 October 2026