پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہڈیوں کے امراض کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
Web Desk
20 October 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ آسٹیوپوروسس ڈے (ہڈیوں کی کمزوری کا عالمی دن) منایا جا رہا ہے، جس کا بنیادی مقصد ہڈیوں کو خاموشی سے کھوکھلا کرنے والی اس موذی بیماری کے بارے میں عام لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔
آسٹیوپوروسس کو ‘خاموش بیماری’ اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ کسی ظاہری علامت کے بغیر ہڈیوں کو اندر سے شدید کمزور کر دیتی ہے، جس کے نتیجے میں معمولی چوٹ یا گرنے سے بھی شدید فریکچر ہو جاتا ہے۔ انٹرنیشنل آسٹیوپوروسس فاؤنڈیشن اور مقامی طبی تحقیق کے مطابق پاکستان میں اس وقت لاکھوں افراد اس بیماری میں مبتلا ہیں، جن میں 72 لاکھ خواتین بھی شامل ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سنہ 2050 تک یہ تعداد بڑھ کر 1 کروڑ 29 لاکھ تک پہنچ جائے گی، جبکہ اکیلے صوبہ پنجاب میں 50 لاکھ سے زائد افراد اس کا شکار ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین میں اس بیماری کا رجحان مردوں کی نسبت تین گنا زیادہ ہے اور 50 سال سے زائد عمر کی 30 فیصد پاکستانی خواتین آسٹیوپوروسس میں مبتلا ہیں۔ ماہرین کے مطابق کم عمری کی شادی، بار بار حمل، دودھ پلانے کے دوران کیلشیم کا عدم استعمال اور وٹامن ڈی کی شدید کمی اس کی اہم وجوہات ہیں۔ آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر سجاد احمد گورایہ کا کہنا ہے کہ لاہور میں 36 فیصد افراد آسٹیوپوروسس کا شکار ہیں، تاہم متوازن غذا، وٹامن ڈی اور روزمرہ ورزش کے ذریعے اس بیماری سے بچاؤ اور صحت مند زندگی کا حصول ممکن ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
محکمہ صحت پنجاب کے متعدد میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026