حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور
Web Desk
20 October 2026
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (UAE) نے حوثی باغیوں کے حالیہ حملوں کے تناظر میں خلیجی ممالک کے درمیان قریبی روابط، مشترکہ تعاون اور سیکیورٹی اقدامات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اماراتی وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کے درمیان اہم ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب کی شہری و معاشی تنصیبات پر حوثی باغیوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور علاقائی کشیدگی میں کمی لانے سمیت تنازعات کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے مشترکہ سفارتی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
اس سے قبل خلیج تعاون کونسل (GCC) کے وزرائے خارجہ نے بھی سعودی عرب پر ہونے والے ان حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے مملکت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور مشترکہ دفاعی معاہدے پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔ دوسری جانب، سعودی اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان بھی رابطے ہوئے ہیں جن میں علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ یہ اہم سفارتی تحرک ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حوثی حملوں میں سعودی ہوائی اڈوں، توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور شہری علاقوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد پورے خطے میں سیکیورٹی خدشات انتہائی سوائے ہو چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد
23 November 2026
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی
23 November 2026
بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
23 November 2026