روس کا تہران کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون جاری رکھنے کا اعلان
Web Desk
20 October 2026
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اور خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عدمِ تحفظ کا اصل ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہیں، جبکہ خطے کے تمام بحرانوں کے حل کے لیے فوجی طاقت کے بجائے سفارت کاری اور سیاسی ذرائع اختیار کرنا ہوں گے۔
تہران میں روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف کے ہمراہ اہم مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی نے بتایا کہ ملاقات کے دوران ایران اور روس کے مابین علاقائی سیکیورٹی، خلیجی صورتِ حال، مغربی ایشیا، یوکرین تنازع اور ایران-امریکا سفارتی مذاکرات سمیت تمام اہم امور پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ ایرانی وزیرِ خارجہ نے اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو روکنے، یمن و لبنان کی صورتِ حال میں بہتری اور فلسطین میں انسانی نسل کشی کی فوری بندش پر زور دیا۔
اس موقع پر روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے تہران کے ساتھ تزویراتی (اسٹریٹجک) تعاون کے معاہدوں پر مکمل عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ روس ایران اور امریکا کے درمیان جاری بحران کے حل کے لیے سفارتی معاونت اور ثالثی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ سرگئی لاوروف نے مزید کہا کہ روس بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر و توسع کا کام بلا تعطل جاری رکھے گا اور عالمی فورمز پر ایران کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دے گا۔
متعلقہ عنوانات
مالدیپ کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش
21 October 2026
مدینہ منورہ اور مشرقی علاقوں کی جانب آنیوالے 5 ڈرونز تباہ کر دیئے: سعودی فوجی اتحاد
21 October 2026
ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنے کی پیشگوئی
21 October 2026
قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں: عباس عراقچی
21 October 2026
امریکا نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا: وائٹ ہاؤس
21 October 2026
راجن پور میں خوفناک حادثہ، مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 36 زخمی
21 October 2026
لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کا سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان
21 October 2026
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید
21 October 2026