LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ

فرانس میں پرتشدد مظاہروں کے بعد جزوی کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

Web Desk

20 October 2026

فرانس میں حالیہ پرتشدد مظاہروں، ہنگامہ آرائی اور لوٹ مار کے واقعات کے بعد وزیرِ اعظم سیبسٹین لیکورنو نے مقامی حکام کو ملک کے متاثرہ حصوں میں پیر کی شام سے جزوی کرفیو نافذ کرنے کی سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی وزیراعظم نے عزم ظاہر کیا کہ ملک میں امن و امان کی بحالی اور قانون کی بالادستی کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضرورت پڑنے پر ملک میں ایمرجنسی بھی نافذ کی جا سکتی ہے، تاہم موجودہ حالات کے پیشِ نظر جزوی کرفیو کا نفاذ زیادہ مناسب حکمتِ عملی ہے۔ وزیرِ اعظم نے یہ بھی واضح کیا کہ پورے پیرس میں کرفیو نافذ کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے، البتہ پابندیوں کا حتمی دائرہ کار اور متاثرہ شہروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس دوران وزیرِ داخلہ لوران نونیز نے تصدیق کی ہے کہ منگل کی شام پیرس سینٹ جرمین اور بارسلونا کے درمیان شیڈول اہم فٹبال میچ منسوخ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

دوسری جانب، ملک کے بڑے شہروں کے میئرز نے سکیورٹی فورسز کی ناکافی تیاریوں پر حکومت سے سخت جواب طلبی کی ہے۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر بیان دیتے ہوئے فرانس کو اپنی سرحدیں فوری طور پر بند کرنے کا مشورہ دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ فرانس تارکینِ وطن کے قبضے میں چلا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پرتشدد واقعات ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب ملک بھر میں طلبہ کے کئی ہفتے سے جاری احتجاجی مظاہرے بھی سڑکوں پر کشیدگی کا سبب بن رہے ہیں۔