پاکستان عالمی سطح پر اہم معدنیات کی نئی منزل بننے کی جانب گامزن
Web Desk
16 October 2026
ائل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر اہم معدنیات کی نئی اور پرکشش ترین منزل بننے کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں اب تک 92 قسم کی معدنیات دریافت کی جا چکی ہیں جن میں سے 52 معدنیات تجارتی بنیادوں پر نکالی جا رہی ہیں۔ پاکستان کے مجموعی معدنی ذخائر کا تخمینہ 8 ٹریلین ڈالر لگایا گیا ہے، تاہم اس وقت معدنی صنعت کا ملکی جی ڈی پی (GDP) میں حصہ 3 فیصد سے بھی کم ہے۔ ماہرین کے مطابق مؤثر اور جدید پالیسیوں کے ذریعے پاکستان کی معدنی برآمدات کو موجودہ 3 ارب ڈالر سے بڑھا کر 8 ارب ڈالر تک پہنچایا جا سکتا ہے۔
رپورٹ میں بلوچستان کے ریکو ڈک منصوبے سے متعلق بتایا گیا ہے کہ اس کے پہلے مرحلے کی پیداوار 2028 کے اختتام تک متوقع ہے، جس سے سالانہ 2 لاکھ 40 ہزار ٹن تانبے اور 2 لاکھ 97 ہزار اونس سونے کی پیداوار حاصل ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور امریکی کمپنی یو ایس اسٹریٹجک میٹلز (US Strategic Metals) کے درمیان اہم معدنیات کی ترقی کے لیے تجارتی معاہدے بھی طے پا چکے ہیں۔
اس سلسلے میں عالمی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے لیے “پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026” کا انعقاد 12 اور 13 نومبر 2026ء کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کیا جائے گا، جس میں دنیا بھر کے اعلیٰ ترین عسکری و معاشی حکام اور غیر ملکی سرمایہ کار شرکت کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
ایران سے معاہدے میں تمام فریقین کے خدشات دور کرنا ضروری ہیں: قطر
16 October 2026
یقین ہے آرمینیا ایران کی سلامتی کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا: عباس عراقچی
16 October 2026
ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: ابراہیم عزیزی
16 October 2026
وفاقی حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا
16 October 2026
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا کو پانچ روز بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا
16 October 2026
ریلوے کوچز کے پرزوں کی بروقت خریداری نہ ہونے پر وفاقی وزیر برہم، انکوائری کا حکم
16 October 2026
استنبول میں سیلاب سے جانی نقصان پر شہباز شریف کا اظہار افسوس
16 October 2026
گورنر پنجاب نے اپنی استاد کو گورنر ہاؤس میں اپنی کرسی پر بٹھا دیا
16 October 2026