کے پی میں گورنر راج: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب
Web Desk
13 October 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں (سینیٹ اور قومی اسمبلی) کے الگ الگ اجلاس آج شام سوا چھ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیے ہیں، جن کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاسوں کے دوران خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق باضابطہ بل یا قراردادیں منظوری کے لیے پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ اِس سلسلے میں پارلیمانی حکمت عملی طے کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس بھی آج شام چار بجے طلب کر لیا گیا ہے، جہاں حکومتی اتحاد ارکان کو پارلیمنٹ میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی جائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
او آئی سی کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی حکومت کی بھرپور حمایت کا اعلان
13 October 2026
حوثیوں کا سعودی دارالحکومت کے ایئرپورٹ اور ایئربیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13 October 2026
ایک ہی ملک میں دو خارجہ پالیسیاں ناممکن، خیبرپختونخوا میں آئین کے تحت اقدامات کیے: عطا تارڑ
13 October 2026
پیرا فورس کے اہلکار کیخلاف مقدمے کے اندراج سے متعلق درخواست خارج
13 October 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
13 October 2026
پاکستان موسمیاتی آفات کے خلاف رہنما کردار ادا کرسکتا ہے: صدر زرداری
13 October 2026
ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکا حد سے آگے نکل گیا: ٹرمپ
13 October 2026
خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ
13 October 2026