LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ٹرمپ نے بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دے دی روسی تیل تنصیبات پر حملوں کی صورت میں امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکی دھمکی بھارتی پرواز میں پاور بینک سے آگ لگ گئی، حیدرآباد میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی فراری کمانڈر نور خان نے 60 ساتھیوں سمیت سوئی میں ہتھیارڈال دیے جبوتی سے یمن جانیوالے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک ایمازون کے بانی کی جیف بیزوز کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی اے آئی اور جوہری تنازع 2100 میں انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں، رپورٹ میں انتباہ برطانیہ: وائلڈ لائف پارک میں شیر کا حملہ، ایک شخص ہلاک اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری، پولیس کی بھاری نفری تعینات کے پی میں ایمرجنسی مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف کا وفاق سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ بھارتی ریاست منی پور میں بدامنی، مودی حکومت کشیدگی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی کے شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش آبنائے ہرمز میں سُپر آئل ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کی ویڈیو جاری

ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی

Web Desk

12 October 2026

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کی جانب سے کیے گئے تازہ پروجیکٹائل حملے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (GACA) کے مطابق حملے کے فوراً بعد تمام زخمیوں کو ہنگامی طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریب ترین اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بریفنگ کے مطابق اس حملے کی زد میں آ کر ایئرپورٹ کے بعض حصوں کو مالی و مادی نقصان بھی پہنچا ہے، جس کا حتمی تخمینہ لگانے کی کارروائی جاری ہے۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ سعودی ایئر ڈیفنس سسٹم نے حوثی باغیوں کی طرف سے ایئرپورٹ کی جانب فائر کیے گئے ایک اور میزائل کو فضا میں ہی کامیابی سے ناکارہ بنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہفتے کے روز بھی ریاض ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے تباہ کن حملے میں 13 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد افراد زخمی ہو چکے تھے، جس کے بعد ایئرپورٹ پر سیکیورٹی الرٹ انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔