LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار غیر قانونی، غیر انسانی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان ٹرمپ انتظایہ کی روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز امریکی فوج کی کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت امریکی ماہرین رابرٹ ای ہال اور مائیکل ووڈفورڈ نے معاشیات کا نوبیل انعام حاصل کر لیا شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا 78 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال

کے پی میں ایمرجنسی مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف کا وفاق سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

Web Desk

12 October 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے خیبر پختونخوا میں وفاق کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ کے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے شدید مذمت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ اب بھی وقت ہے، وفاق اپنی انا چھوڑ کر اس فیصلے کو چند دنوں کے اندر فوری واپس لے۔ اپنے ایک اہم بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت زمینی حقائق کو سمجھے اور صوبے پر زبردستی غیر آئینی فیصلے مسلط کرنے کے بجائے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

بیرسٹر گوہر نے وفاق کے اس اقدام کو ایک انتہائی تشویشناک، سنگین سیاسی غلطی اور کھلم کھلا غیر جمہوری قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام اپنے آئینی حقوق کے خلاف ایسے کسی بھی غیر قانونی فیصلے کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کا مینڈیٹ ان کا مسلمہ آئینی و قانونی حق ہے، اور عوام کے مینڈیٹ کو نظر انداز کر کے یا صوبائی خودمختاری کو پامال کر کے صوبے میں امن و امان قائم نہیں کیا جا سکتا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان تصادم کی فضا پیدا کر کے ملکی استحکام حاصل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے پر کسی کو کوئی اختلاف نہیں ہے، تاہم اس ناسور کا مقابلہ صرف اور صرف قومی یکجہتی اور تمام فریقین کی مشترکہ حکمت عملی سے ہی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کو کمزور کر کے وفاق کبھی مضبوط نہیں ہو سکتا اور ملک کو درپیش چیلنجز کا حل طاقت، تصادم یا غیر معمولی اقدامات میں نہیں بلکہ سیاسی بصیرت اور بامعنی مذاکرات کے راستے میں مضمر ہے۔