ایمازون کے بانی کی جیف بیزوز کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی
Web Desk
12 October 2026
عالمی معروف ای کامرس کمپنی ‘ایمازون’ (Amazon) کے بانی جیف بیزوز نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے مستقبل اور روزگار پر اس کے اثرات کے حوالے سے ایک حیران کن اور مثبت پیشگوئی کی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کی بدولت آنے والے دور میں لوگ کم دن کام کرکے بھی اپنے لیے اور اپنے خاندان کے لیے کافی زیادہ آمدنی حاصل کر سکیں گے۔
امریکی خبر رساں ادارے ‘فاکس نیوز’ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں جیف بیزوز نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کی ترقی کے باعث لوگوں کو ہفتے میں محض چند گھنٹے یا صرف 3 دن کام کرنا پڑے گا، اور اس کے باوجود وہ اپنے خاندان کی بہترین کفالت کے لیے معقول اور مناسب معاوضہ کما سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس جدید ٹیکنالوجی کی بدولت مستقبل میں صرف ایک فرد کی آمدنی ہی پورے گھرانے کی ضروریات اور کفالت کے لیے کافی ثابت ہوگی۔
جیف بیزوز نے اس تاثر کو یکسر رد کر دیا کہ اے آئی ٹیکنالوجی انسانوں کی ملازمتوں کے لیے خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی سے بیروزگاری بڑھنے کے بجائے کاروباری اداروں اور کمپنیوں کو الٹا افرادی قوت کی شدید کمی کا سامنا ہو سکتا ہے، کیونکہ لوگ اپنی مرضی سے کم دن کام کرنے کو ترجیح دیں گے۔ ان کے مطابق اے آئی کی مدد سے کمپنیاں کم وسائل کے باوجود زیادہ پیداوار حاصل کر سکیں گی جس سے مجموعی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ تاہم انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ ہفتے میں 3 دن کام کرنے کی یہ پیشگوئی راتوں رات پوری نہیں ہوگی بلکہ اس کا انحصار معاوضوں، کام کے دورانیے اور اقتصادی عوامل پر ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ نے امریکی مڈٹرم انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھا دیے
9 November 2026
عالمی تنازعات میں شدت، سی آئی ایس ممالک کو مشترکہ سلامتی کیلئے تعاون بڑھانا ہوگا: پوتن
9 November 2026
مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتی، ایران پر نئے حملوں کے خدشات بڑھ گئے
9 November 2026
ایرانی بحریہ کا 10 روز میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 11 آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
9 November 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات: پی ٹی آئی نے 6 وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی
9 November 2026
وزیراعظم کے نام پر 13 ہزار روپے انعام کا لالچ: این سی سی آئی اے نے شہریوں کو جعلی پیغامات اور سائبر فراڈ سے خبردار کر دیا
9 November 2026
آزاد کشمیر پولیس کی چوکی پر فائرنگ میں زخمی سندھ رینجرز کے نائیک شہید
9 November 2026
پاکستان کی ریاض میں سعودی آرامکو عمارت پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت
9 November 2026