افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی کے شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
Web Desk
12 October 2026
افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں افغان سر زمین سے سرحد پار دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤقف کے واضح اور ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر عالمی سطح پر سامنے آ گئے ہیں۔ بین الاقوامی تحقیقی جریدے ‘دی پالیسی ڈائیجسٹ’ (The Policy Digest) کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی (CIA) کی سابق ٹارگٹنگ افسر سارہ ایڈمز نے بھی افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے مضبوط مراکز اور محفوظ پناہ گاہوں کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔
سارہ ایڈمز کی رپورٹ کے مطابق 21 ستمبر کو پاکستان کی جانب سے کیے گئے انتہائی درست اور ہدف پر مبذول فضائی حملوں میں مشرقی افغانستان میں واقع دہشت گردوں کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ پکتیکا اور کنڑ میں قائم تین اہم ترین مراکز پر پاک فوج کی اس مؤثر کارروائی کے نتیجے میں ‘فتنہ الخوارج’ (تحریک طالبان پاکستان) کے 19 خطرناک دہشت گرد ہلاک جبکہ 11 سے زائد شدید زخمی ہوئے۔
سارہ ایڈمز نے مزید انکشاف کیا کہ پاکستانی فضائی کارروائی میں خودکش بمباروں کی تربیت گاہ، دہشت گردوں کی سہولت کاری کا اہم مرکز اور فتنہ الخوارج و داعش (ISIS-K) کا مشترکہ قائم کردہ ہیڈکوارٹر مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ اس بین الاقوامی تحقیقی رپورٹ نے جہاں افغانستان میں دہشت گردوں کے منظم ٹھکانوں کا پردہ چاک کیا ہے، وہیں پاک فوج کی جانب سے کیے جانے والے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور پاکستان کے مسلسل عالمی مؤقف کی مکمل تائید و توثیق بھی کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
12 October 2026
ٹرمپ نے بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دے دی
12 October 2026
روسی تیل تنصیبات پر حملوں کی صورت میں امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکی دھمکی
12 October 2026
بھارتی پرواز میں پاور بینک سے آگ لگ گئی، حیدرآباد میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی
12 October 2026
فراری کمانڈر نور خان نے 60 ساتھیوں سمیت سوئی میں ہتھیارڈال دیے
12 October 2026
جبوتی سے یمن جانیوالے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک
12 October 2026
ایمازون کے بانی کی جیف بیزوز کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی
12 October 2026
اے آئی اور جوہری تنازع 2100 میں انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں، رپورٹ میں انتباہ
12 October 2026