آبنائے ہرمز میں سُپر آئل ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کی ویڈیو جاری
Web Desk
12 October 2026
ایران کے پاسداران انقلاب (IRGC) نے آبنائے ہرمز کے ستراتیژیک سمندری راستے میں ایک سُپر آئل ٹینکر کے سمندری بارودی سرنگ (Naval Mine) سے ٹکرانے اور اس میں ہولناک دھماکے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق یہ واقعہ آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں پیش آیا جہاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا سپر آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کے انجن روم میں شدید نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خام تیل سے لدا یہ جہاز آبنائے ہرمز کے سیکیورٹی قوانین اور پروٹوکولز کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر مجاز راستے سے خفیہ طور پر گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ جہاز نے گرفتاری اور نشاندہی سے بچنے کے لیے اپنے تمام نیویگیشن اور ٹریکنگ سسٹمز مکمل طور پر بند کر رکھے تھے۔
اس واقعے اور ویڈیو کی اشاعت کے فوراً بعد ایرانی بحریہ نے بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے ایک انتہائی سخت اور نیا انتباہ جاری کیا ہے۔ ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی حدود میں جو بھی جہاز اپنے نیویگیشن اور شناختی نظام (AIS) کو بند کرے گا، اسے ایرانی افواج کی جانب سے براہ راست دشمن کا جہاز تصور کیا جائے گا اور اس کے خلاف بلا تفریق پوری فوجی طاقت کے ساتھ فیصلہ کن اور سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی
13 October 2026
افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات
13 October 2026
رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
13 October 2026
شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ
13 October 2026
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
13 October 2026
جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار
13 October 2026
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
13 October 2026
سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار
13 October 2026