بھارتی ریاست منی پور میں بدامنی، مودی حکومت کشیدگی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام
Web Desk
12 October 2026
نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت کی ناکام اور ناقص پالیسیوں کے باعث ریاست منی پور میں حالات روز بروز مزید سنگین اور دھماکے دار شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ بھارتی جریدے ‘انڈیا ٹوڈے’ کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 بچوں کی ماں اور ایک 22 سالہ خاتون کی ہلاکت کے بعد خطے میں تشدد اور فسادات کی ایک نئی لہر بھڑک اٹھی ہے، جس کے بعد نسلی اور مسلح گروہوں کے درمیان خونی جھڑپیں انتہائی شدت اختیار کر گئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ پرتشدد واقعات کے دوران درجنوں گھروں کو نذرِ آتش کر دیا گیا ہے جبکہ پوری ریاست شدید کشیدگی اور خوف و ہراس کی لپیٹ میں ہے۔ ان تازہ جھڑپوں نے مودی حکومت کے منی پور میں امن و امان قائم کرنے کے تمام دعوؤں کے پول کھول دیے ہیں اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر گہرے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
دوسری جانب بین الاقوامی اور مقامی انسانی حقوق کے ماہرین نے منی پور کی ابتر ہوتی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے ناکافی اقدامات اور مجرمانہ غفلت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ریاست میں مسلسل جاری تشدد، قتل و غارت گری اور بربریت کے واقعات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ متاثرہ آبادیوں کے تحفّظ اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے محض کھوکھلے دعوؤں کے بجائے ہنگامی اور سنجیدہ بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی
13 October 2026
افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات
13 October 2026
رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
13 October 2026
شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ
13 October 2026
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
13 October 2026
جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار
13 October 2026
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
13 October 2026
سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار
13 October 2026