LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ٹرمپ نے بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دے دی روسی تیل تنصیبات پر حملوں کی صورت میں امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکی دھمکی بھارتی پرواز میں پاور بینک سے آگ لگ گئی، حیدرآباد میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی فراری کمانڈر نور خان نے 60 ساتھیوں سمیت سوئی میں ہتھیارڈال دیے جبوتی سے یمن جانیوالے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک ایمازون کے بانی کی جیف بیزوز کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی اے آئی اور جوہری تنازع 2100 میں انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں، رپورٹ میں انتباہ برطانیہ: وائلڈ لائف پارک میں شیر کا حملہ، ایک شخص ہلاک اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری، پولیس کی بھاری نفری تعینات کے پی میں ایمرجنسی مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف کا وفاق سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ بھارتی ریاست منی پور میں بدامنی، مودی حکومت کشیدگی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی کے شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش آبنائے ہرمز میں سُپر آئل ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کی ویڈیو جاری

آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

Web Desk

12 October 2026

خیبرپختونخوا میں امن و امان کی نازک صورتحال کے پیشِ نظر وفاقی حکومت نے صوبے بھر میں پاک فوج تعینات کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وزارتِ داخلہ نے جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق پاک فوج کی تعیناتی آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی معاونت، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور حساس سرکاری تنصیبات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ فوج کی یہ آئینی تعیناتی 11 اکتوبر 2026ء کو صوبے میں نافذ کی گئی ایمرجنسی کی مکمل مدت کے لیے مؤثر رہے گی۔ فوجی دستوں کی مطلوبہ تعداد اور نفری کے امور کا حتمی تعین گورنر خیبرپختونخوا، جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) اور ملٹری آپریشنز (ایم او) ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔ وفاقی وزارتِ داخلہ نے مزید بتایا کہ اس حکم نامے کا باضابطہ اجرا ‘گزٹ آف پاکستان’ کے اگلے شمارے میں کیا جائے گا تاکہ سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائیوں کو قانونی تحفظ اور مکمل معاونت حاصل ہو سکے۔