خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سیٹ اپ کے خدوخال سامنے آگئے
Web Desk
12 October 2026
خیبرپختونخوا میں ممکنہ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد سامنے آنے والے نئے انتظامی سیٹ اپ کے بنیادی خدوخال کی تفصیلات منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبے کے 8 قبائلی اضلاع سمیت مجموعی طور پر 12 اضلاع (جن میں بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈی آئی خان شامل ہیں) کے لیے ایک 40 سے 50 رکنی خصوصی کونسل تشکیل دی جائے گی، جسے ‘ایریا ڈویلپمنٹ کونسل’ کا نام دیا جائے گا۔ اس کونسل کا بنیادی مقصد شورش زدہ علاقوں میں امن و امان کی بحالی کے ساتھ ساتھ تیز تر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔ انتظامی طور پر ان 12 اضلاع کے لیے علیحدہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل آئی جی تعینات کیے جائیں گے، جو براہِ راست وفاق کو جوابدہ ہوں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے تحت گورنر خیبرپختونخوا کو تمام اہم انتظامی و آئینی اختیارات تفویض کر دیے جائیں گے۔ گورنر ایک 11 رکنی ایڈوائزری کابینہ قائم کریں گے جس میں 10 نامور ٹیکنو کریٹس شامل ہوں گے، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی رہنما ثمر ہارون بلور واحد سیاستدان ہوں گی جو اس کابینہ کا حصہ بنیں گی۔ ایمرجنسی نافذ ہوتے ہی خیبرپختونخوا اسمبلی اور اس کے عملے کے اختیارات معطل کر دیے جائیں گے، جبکہ نئے انتظامی ڈھانچے کی اولین اور بنیادی ترجیح صوبے میں امن و امان اور امن عامہ کی بحالی ہو گی۔
متعلقہ عنوانات
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
12 October 2026
ٹرمپ نے بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دے دی
12 October 2026
روسی تیل تنصیبات پر حملوں کی صورت میں امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکی دھمکی
12 October 2026
بھارتی پرواز میں پاور بینک سے آگ لگ گئی، حیدرآباد میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی
12 October 2026
فراری کمانڈر نور خان نے 60 ساتھیوں سمیت سوئی میں ہتھیارڈال دیے
12 October 2026
جبوتی سے یمن جانیوالے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک
12 October 2026
ایمازون کے بانی کی جیف بیزوز کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی
12 October 2026
اے آئی اور جوہری تنازع 2100 میں انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں، رپورٹ میں انتباہ
12 October 2026