خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل
Web Desk
11 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور نئے انتظامی سیٹ اپ کے نفاذ کے بعد انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس ذوالفقار حمید نے خیبر پختونخوا پولیس کے شعبہ ہائے جات، ریجنز اور ضلعی کمانڈز میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے 18 سینئر افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ احکامات کے تحت کئی سینئر افسران بشمول آئی جی ٹریننگ ڈاکٹر فصیح الدین، ڈی آئی جی لیگل ہمایوں مسعود سندھو اور آر پی او کوہاٹ عرفان طارق کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نئی تقرریوں میں سید فدا حسن شاہ کو ڈی آئی جی آپریشنز کے پی، لیفٹیننٹ (ر) ناصر محمود ستی کو کمانڈنٹ ایف آر پی، جہانزیب نذیر خان کو آر پی او ہزارہ، شاکر حسین داوڑ کو آر پی او کوہاٹ اور زاہد نواز کو آر پی او ملاکنڈ تعینات کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سوات، مانسہرہ، کرک، ہری پور اور لوئر چترال کے ڈی پی اوز کے عہدوں میں بھی فوری تبدیلیوں کا حکم دیا گیا ہے تاکہ انتظامی اور آپریشنل کنٹرول کو مؤثر بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ
11 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی
11 October 2026
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر
11 October 2026
مچھ میں ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان
11 October 2026