کراچی؛ آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن
Web Desk
11 October 2026
کراچی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور گندم کے ممکنہ بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے رہنما عبدالرؤف ابراہیم نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک بھر بالخصوص کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا شدید خدشہ ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں چھوٹی چکی کا آٹا پہلے ہی 200 روپے فی کلو تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، جبکہ چھوٹی چکیوں کو صاف گندم 160 روپے فی کلو کے حساب سے مل رہی ہے۔ عبدالرؤف ابراہیم نے مزید انکشاف کیا کہ عام گندم کی ہول سیل قیمت بھی بڑھ کر 145 سے 150 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے سے قبل کسانوں کے اصل اخراجات کو مدنظر رکھنا چاہیے تھا اور کسانوں کو سب سے پہلے مالی سپورٹ فراہم کی جانی چاہیے تھی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ گندم کی قیمتوں کے تناظر میں 55 ارب روپے کے ریلیف کا اعلان پہلے کیوں نہیں کیا گیا؟ حکومتی پالیسیوں کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گندم کی درآمد کے باوجود مطلوبہ طلب پوری نہیں ہو سکے گی اور حکومت اس معاملے پر درست بیانیے سے گریزاں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایک بڑا اور فیصلہ کن کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ غریب عوام کے لیے آٹا خریدنا مزید ناممکن نہ بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
12 October 2026
ٹرمپ نے بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دے دی
12 October 2026
روسی تیل تنصیبات پر حملوں کی صورت میں امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکی دھمکی
12 October 2026
بھارتی پرواز میں پاور بینک سے آگ لگ گئی، حیدرآباد میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی
12 October 2026
فراری کمانڈر نور خان نے 60 ساتھیوں سمیت سوئی میں ہتھیارڈال دیے
12 October 2026
جبوتی سے یمن جانیوالے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک
12 October 2026
ایمازون کے بانی کی جیف بیزوز کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی
12 October 2026
اے آئی اور جوہری تنازع 2100 میں انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں، رپورٹ میں انتباہ
12 October 2026