برطانیہ: سابق وزیر اعظم اسٹارمر کے استعفے سے خالی نشست پر ضمنی الیکشن میں باحجاب خاتون کامیاب
Web Desk
10 October 2026
لندن میں سابق برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے استعفیٰ کے باعث خالی ہونے والی پارلیمنٹ کی نشست پر ہونے والے اہم ضمنی انتخاب میں ایک تاریخ ساز نتیجہ سامنے آیا ہے، جہاں باحجاب خاتون اور صومالیہ نژاد امیدوار ساگل عبدی ولی شاندار کامیابی حاصل کر کے رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہو گئی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لیبر پارٹی کی امیدوار ساگل عبدی ولی نے اس الیکشن میں 12,292 ووٹ حاصل کر کے میدان مار لیا۔
انتخابی نتائج کے بعد اپنے پہلے بیان میں 42 سالہ عبدی ولی نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں اپنے حلقے کی نمائندگی کرنا ان کے لیے انتہائی اعزاز کی بات ہے اور اس وقت حلقے کے عوام بہتر مستقبل اور امید کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ اس ضمنی انتخاب میں گرین پارٹی دوسرے، کنزرویٹیو پارٹی تیسرے اور ریفارم یوکے کے امیدوار چوتھے نمبر پر رہے۔ اس شکست کے بعد گرین پارٹی کے رہنما زیک پولانسکی کی قیادت بھی شدید خطرے میں پڑ گئی ہے۔ یاد رہے کہ یہ نشست سابق وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی، جس پر اب لیبر پارٹی نے اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
متعلقہ عنوانات
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
12 October 2026
ٹرمپ نے بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دے دی
12 October 2026
روسی تیل تنصیبات پر حملوں کی صورت میں امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکی دھمکی
12 October 2026
بھارتی پرواز میں پاور بینک سے آگ لگ گئی، حیدرآباد میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی
12 October 2026
فراری کمانڈر نور خان نے 60 ساتھیوں سمیت سوئی میں ہتھیارڈال دیے
12 October 2026
جبوتی سے یمن جانیوالے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک
12 October 2026
ایمازون کے بانی کی جیف بیزوز کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی
12 October 2026
اے آئی اور جوہری تنازع 2100 میں انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں، رپورٹ میں انتباہ
12 October 2026