خیبرپختونخوا بارے ایوان صدر میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Web Desk
10 October 2026
ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی صدارت میں خیبر پختونخوا کی امن و امان کی صورتحال سے متعلق ہونے والے اہم اعلیٰ سطحی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، جس میں صوبے میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 (ہنگامی حالت / گورنر راج) کی منظوری کے لیے کل وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر اور وزیراعظم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ریاست کا امن و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور کسی کو ملک کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق سے عدم تعاون، پولیس ایکٹ 2026ء پر نظرثانی نہ ہونا، سیکیورٹی معاملات میں سیاسی مداخلت اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونا صوبے کو سنگین سیکیورٹی بحران کی طرف دھکیل رہا ہے، جس کے تدراک کے لیے سخت قانونی و انتظامی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل
11 October 2026
سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ
11 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی
11 October 2026
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر
11 October 2026
مچھ میں ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026