LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم

زیلنسکی کا یوکرین کے توانائی نظام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا اعتراف

Web Desk

10 October 2026

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعتراف کیا ہے کہ ملک کے پاور گرڈ، بجلی کی ترسیلی لائنوں اور متعلقہ توانائی تنصیبات کو ایک بار پھر بڑے پیمانے پر شدید نقصان پہنچا ہے۔ توانائی کے بحران کے باعث یوکرین میں مسلسل تیسرے روز بھی طے شدہ اور ہنگامی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ دارالحکومت کیف کے میئر وٹالی کلیچکو نے شہر کو بقا کے نظام (Survival Mode) پر منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کیف میں 8 گھنٹے سے زائد بجلی کی بندش سے میٹرو سروس، پبلک ٹرانسپورٹ اور پانی کی فراہمی کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بجلی کی موجودہ پیداواری صلاحیت 12 گیگاواٹ ہے جبکہ موسم سرما کی ضرورت 18 سے 19 گیگاواٹ ہے، جس کے باعث شہریوں کو گیس، کوئلے اور پانی کی قلت کا سامنا کرتے ہوئے ایک انتہائی سخت زمستان سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔