فلائی دبئی واقعہ کا ملزم اسرائیلی بن گوریون ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا: اماراتی اٹارنی جنرل
Web Desk
9 October 2026
دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں دورانِ پرواز کاک پٹ میں کپتان پر معاون پائلٹ کے چاقو اور کلہاڑی سے حملے کے کیس کی تحقیقات میں سنسنی خیز اور خوفناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اماراتی حکام اور تحققیاتی اداروں کی رپورٹ کے مطابق عمان سے تعلق رکھنے والا عمانی معاون پائلٹ تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ پر 9/11 طرز کا خودکش حملہ کرنا چاہتا تھا اور اس کا منصوبہ طیارے پر مکمل قبضہ کر کے اسے ایئرپورٹ کی مرکزی مسافر عمارت (Terminal) سے ٹکرانا تھا۔
تحقیقات کے مطابق ملزم 2017ء میں آسٹریلیا میں تعلیم کے دوران انتہا پسندانہ نظریات سے متاثر ہوا تھا اور اس نے اس حملے کی منصوبہ بندی کے لیے ماضی میں دو بار تل ابیب کا دورہ کر کے ایئرپورٹ اور فلائٹ روٹ کا جائزہ بھی لیا تھا۔ ملزم نے وکیل کی موجودگی میں اعترافی بیان دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اس نے یہ منصوبہ اکیلے بنایا تھا۔ واضح رہے کہ 30 ستمبر کو پیش آنے والے اس واقعے کے دوران پرواز کے کپتان، عملے کے ایک رکن اور مسافروں نے اپنی جان پر کھیل کر معاون پائلٹ کو قابو کیا، جس کے بعد طیارے کو سعودی عرب کے شہر تبوک کے ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر بحفاظت اتارا گیا تھا۔ اماراتی استغاثہ ملزم کے ممکنہ سہولت کاروں اور دیگر روابط کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
یورپی ممالک کا لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کی تعیناتی کی حمایت کا اعلان
9 October 2026
نیپال میں سکول بس حادثے کا شکار، 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک، 14 زخمی
9 October 2026
امریکا کو کیوبا کیساتھ ایندھن اور دیگر اشیاء کی تجارت محدود کرنے کا حق نہیں: برونو روڈریگز
9 October 2026
میکسیکو کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپ، بچے سمیت 10افراد ہلاک، 16 زخمی
9 October 2026
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
9 October 2026
دہشت گردی کے خلاف ہر قربانی دینے کو تیار ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان
9 October 2026
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
9 October 2026
ڈائیلاگ کے سوا کوئی حل نہیں، مذاکرات کیلئے آئیں، طاقت سے آپ کچھ نہیں منوا سکتے: ملک احمد خان
9 October 2026