ڈائیلاگ کے سوا کوئی حل نہیں، مذاکرات کیلئے آئیں، طاقت سے آپ کچھ نہیں منوا سکتے: ملک احمد خان
Web Desk
9 October 2026
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملکی سیاسی و معاشی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کا حل صرف اور صرف سنجیدہ مذاکرات اور ڈائیلاگ میں مضمر ہے، طاقت یا دھرنوں کے ذریعے کسی سے کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کرایا جا سکتا। انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا منفی رویہ خود ان کی سیاسی جگہ (Political Space) کو محدود کر رہا ہے۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بیان کو سراہتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ان کی جانب سے قائد ن لیگ میاں نواز شریف سے مذاکرات کی بات کرنا ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ملک میں احتجاج اور دھرنوں کی سیاست سے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ نو مئی جیسے واقعات میں فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے عناصر کاروباری مراکزی اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں، جس سے تاجر برادری میں خوف کی لہر پھیلتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک میں سیاسی استحکام ہی سے تجارت فروغ پائے گی، معیشت مستحکم ہوگی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026