امریکا کو کیوبا کیساتھ ایندھن اور دیگر اشیاء کی تجارت محدود کرنے کا حق نہیں: برونو روڈریگز
Web Desk
9 October 2026
کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز (Bruno Rodríguez Parrilla) نے امریکہ کی جانب سے لاگو کی جانے والی اقتصادی و تجارتی پابندیوں پر سخت ترین تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ کو یہ فیصل کرنے کا کوئی قانونی یا اخلاقی اختیار حاصل نہیں کہ کون سے ممالک یا کمپنیاں کیوبا کے ساتھ تجارت کر سکتی ہیں، جزیرے میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں یا وہاں کے عوام کو امداد فراہم کر سکتی ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کیوبا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی اقدامات بین الاقوامی قانون اور آزاد تجارت کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو عناصر امریکی یکطرفہ اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، وہ اصل میں کیوبا کے عوام کو دی جانے والی اجتماعی سزا (Collective Punishment) کے عمل میں برابر کے شریک ہیں۔ برونو روڈریگز نے امریکی بحری ناکہ بندی، ایندھن کی فراہمی میں رکاوٹوں اور بین الاقوامی سمندری حددو (International Waters) میں غیر ملکی جہازوں کو روکنے یا ان کی تلاشی لینے کے عمل کو ننگی جارحیت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور کہا کہ امریکہ کے پاس دوسرے ممالک کی خودمختاری کو پامال کرنے کے لیے کوئی بھی دلیل موجود نہیں ہے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
23 November 2026
سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ
23 November 2026
نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026