LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایلون مسک کا مکیش امبانی پر شدید طنز: “پرائم منسٹر امبانی! معذرت کہ سمجھ نہ سکا آپ ہی بھارت کے اصل مالک ہیں اے آئی نے امریکا میں نقل کا بحران سنگین کر دیا، 95 فیصد طلبہ اسائنمنٹ چیٹ بوٹ سے لکھوانے لگے ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کو قتل کرنا سنگین غلطی تھی: سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسرائیل یورپی ممالک کا لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کی تعیناتی کی حمایت کا اعلان نیپال میں سکول بس حادثے کا شکار، 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک، 14 زخمی امریکا کو کیوبا کیساتھ ایندھن اور دیگر اشیاء کی تجارت محدود کرنے کا حق نہیں: برونو روڈریگز میکسیکو کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپ، بچے سمیت 10افراد ہلاک، 16 زخمی ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن دہشت گردی کے خلاف ہر قربانی دینے کو تیار ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان ڈائیلاگ کے سوا کوئی حل نہیں، مذاکرات کیلئے آئیں، طاقت سے آپ کچھ نہیں منوا سکتے: ملک احمد خان مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات سہیل آفریدی کا مارچ ٹھس، بس تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں: امیر مقام مارچ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور تمام جائز مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا: شوکت یوسفزئی فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی

میکسیکو کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپ، بچے سمیت 10افراد ہلاک، 16 زخمی

Web Desk

9 October 2026

میکسیکو کی شمال مغربی ریاست سینالوا کی “ایل کاسٹیلو” جیل (El Castillo Prison) میں قیدیوں کے مخالف گروہوں کے درمیان خوفناک پرتشدد جھڑپوں کے نتیجے میں 9 قیدی اور ملاقات کے لیے آیا ہوا ایک نو عمر بچہ ہلاک ہو گئے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق پرتشدد تصادم کے دوران مزید 16 قیدی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کی فراہم کے لیے ہنگامی بنیادوں پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریاستی سیکرٹریٹ برائے عوامی تحفظ (Secretariat of Public Security) نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں اور پولیس فورسز نے موقع پر پہنچ کر فوری آپریشن کیا اور جیل کی انتظامیہ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریاستی پراسیکیوٹر کے دفتر کو باضابطہ طور پر واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ احتیاطی تدابیر کے تحت ایل کاسٹیلو جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ فی الوقت معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ سماجی کارکن متاثرہ خاندانوں سے رابطے میں ہیں تاکہ انہیں مکمل معلومات فراہم کی جا سکیں۔